Advertisement

کشكول اخلاق

"کشکول اخلاق" ایک بہت ہی اہم موضوع ہے جو ہماری روزمرہ زندگی کو موجودہ رکھتا ہے۔ اخلاقی اصول ہمیں صحیح راستہ دکھاتے ہیں اور ہمیں دوسروں کے ساتھ اچھے تعاملات کرنا سکھاتے ہیں۔

اخلاقی اصولوں کے ذریعے، ہم معاشرتی بنیادوں پر مضبوطی بخشتے ہیں جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ سچائی اور ایمانداری کے لئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اچھے اخلاقی قیمتوں کا پیشہور رہنا ایک مجموعہ میں ہماری اچھی رہائی اور ترقی کا راز ہے۔

اخلاقی اصول ہمیں اپنے اعمال کا مسئولیتی طور پر احساس دیتے ہیں اور ہمیں دوسروں کے ساتھ احترام، شفافیت، اور مدد کرنے کا اہمیت دیتے ہیں۔ یہ ایک معاشرتی ترتیب کو مضبوط بناتا ہے جہاں ہر فرد کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا معلوم ہوتا ہے۔

کشکول اخلاقی اصولات ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ ہمیں دوسروں کی سنتوں اور خصوصیات کا احترام رکھنا چاہئے۔ یہ ہمیں نیکی، امانت، اور اعتماد کے قیمتوں کو بڑھاوا دینے کے لئے مدد فراہم کرتا ہے۔

کلام کے مترادفات استعمال کر کے ہزار الفاظ تخلیق کرنا مشکل ہے، مگر یہاں دیے گئے الفاظ کشکول اخلاق کے موضوع پر اہم نکات کو مظبوطی سے بیان کرتے ہیں۔
بندہ جس وقت گناہ کرتا ہے  پھر بھی اللہ تعالیٰ اس پر چار احسان کرتا ہےاسکے رزق کو بند نہیں کرتا اسکی تندرستی موقوف نہیں کرتا اُسکا گناہ ظاہر نہیں کرتا اور اسکو فی الفور عذاب نہیں کرتا
تلاش کیا ہم نے دولتمندی کو مال میں مگر پایا اسکو قناعت میں۔  تلاش کیا ہم نے راحت کو کثرتِ مال میں مگر پایا اسکو  قلت مال میں تلاش کیا ہم نے لذت کو نعمتوں میں مگر پایا اسکو تندرستی میں تلاش کیا ہم نے رزق کو  زمین میں مگر پایا اسکو آسمان میں  چار چیزیں    سخت ترین اعمال سے  ہیں 
خطا غصے کے وقت   سخاوت مفلسی کے وقت  پاک دامن رھنا خلوت کے وقت  اور سچی بات کرنا ڈر اور اُمید کے وقت 
دُنیا نو چیزوں سے آباد ہے اللہ رحیم کی رحمت سے رسولِ کریم کی رسالت سے  صحابہ کرام کی اطاعت سے حکماء کی عقل اور حکمت سے  عابدوں کی عبادت سے  عالموں کی نصیحت سے  بادشاہوں کی  عدالت سے  بہادروں کی شجاعت سے اور کریموں کی سخاوت سے
چھ کاموں میں جلدی کرنا سنت رسول اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم میں سے ہے  مہمان کو کھانا کھلانے میں  میت کو دفن کرنے میں  بالغ بچی کی نکاح کرنے میں  قرض ادا کرنے میں  گناہوں سے توبہ کر نے میں اور اذان سن کر مسجد جانے میں 
چار چیزوں کو تھوڑا مت سمجھو قرض مرض دشمنی اور آگ۔     تین چیزیں تھوڑی ہی بھتر ہیں کم کھانا کم سونا اور کم بولنا
 مظلوم کی آہ سے ڈرو کیونکہ وہ آہ کے ذریعے اللہ تعالٰی کو پکارتا ہے  اور لفظِ اللہ میں  دو تہائی  آہ شامل ہے 
ایک باپ سات بیٹوں کی پرورش کر سکتا ہے لیکن  سات بیٹے ایک باپ کی خدمت نہیں کر سکتے
 بیٹے تین قسم کے ہوتے ہیں پوت سپوت اورکپوت پوت وہ جو پاب کی   جائداد  کو قائم رکھے  سپوت وہ جو اس میں ترقی کرے اور  کپوت وہ جو اس کو برباد کر دے
نمازی چار قسم کے  ہوتے ہیں ٹھاٹھ کے  آٹھ کے    کھاٹکے اور تین سو ساٹھ کے  ٹھاٹھ کے وہ جو پنج وقتہ پڑھتے ہیں آٹھ کے وہ جو  صرف آٹھ دن میں ایک جمعہ پڑھتے ہیں کھاٹ کے وہ جو صرف جنازہ پڑھتے ہیں اور تین سو ساٹھ کے وہ جو فقط عید کے دن ظاہر ہوتے ہیں
دس چیزیں دس کو کھا جاتی ہیں  نیکی بدی کو  تکبر علم کو  توبہ گناہ کو  جھوٹ رزق کو  عدل ظلم کو  غم عمر کو صدقھ بلا کو   غیبت  اعمال صالحہ کو  پشیمانی سخاوت کو اور غصہ عقل کو کھا جاتا ہے 
 ناظرین آج کی تاریخ میں اتناہی کافی ہے اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی مرضی کے مطابق اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرمائے آمین فقط والسلام  ایڈوانس میں عید مبارک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے