اولاد آدم علیہ السلام میں سب سے پہلے نبوت حضرت ادریس علیہ السلام کو ملی۔ سب سے پہلے قالو بلی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔سب سے پہلے سبحان اللہ حضرت جبرئیل نے کہا۔ سب سے پہلے الحمدللہ حضرت آدم علیہ السلام نے کہا۔ سب سے پہلے اللہ اکبر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا۔سب سے پہلے لا الہ الااللہ حضرت نوح علیہ السلام نے کہا۔ سب سے پہلے اما بعد حضرت داؤد علیہ السلام نے کہا۔سب سے پہلے سبحان ربی الاعلی حضرت اسرافیل علیہ السلام نے کہا۔ سب سے پہلے سر حضرت آدم علیہ السلام نے مونڈھا۔ سب سے پہلے مرغ حضرت آدم علیہ السلام نے پالا۔ سب سے پہلے کبوتر حضرت سلیمان علیہ السلام نے پالا۔ سب سے پہلے سونے سے سکہ اور چاندی سے روپیہ حضرت آدم علیہ السلام نے بنایا۔ سب سے پہلے قلم سے حضرت ادریس علیہ السلام نے لکھا۔ سب سے پہلے کپڑا سینے کا کام حضرت ادریس علیہ السلام نے کیا۔ سب سے پہلے سلا ہوا پجاما حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پہنا۔ سب سے پہلے ترازو اور پیمانہ حضرت ادریس علیہ السلام نے قائم کیا۔ سب سے پہلے حمام حضرت سلیمان علیہ السلام نے بنایا۔ سب سے پہلے مجرموں کے لئے قید خانہ حضرت عمر فاروق اعظم نے بنایا۔ سب سے پہلے پولیس کا محکمہ حضرت عمر فاروق اعظم نے قائم کیا۔ سب سے پہلے چراگاہ حضرت عثمان غنی نے کھلوائیں۔ سب سے پہلے مسافر خانے حضرت عمر نے بنوائے۔ سب سے پہلے اذان حضرت بلال نے دی۔ سب سے پہلے اذان کے لئے مینار حضرت امیر معاویہ نے بنوایا ۔ سب سے پہلے کعبہ پر غلاف تبع اول الحمیری نے چڑھایا۔ سب سے پہلے مسجد نبوی میں حضرت تمیم د اری نے چراغ روشن کیا۔ سب سے پہلے نماز جمعہ کے لئے اذان اول کا آغاز حضرت عثمان غنی نے کیا۔ سب سے پہلے ہجری سنہ حضرت عمر نے قائم کیا۔ سب سے پہلے حضرت عمر نے دفاتر قائم کیے۔ سب سے پہلے علم نجوم اور علم حساب پر حضرت ادریس علیہ السلام نے نظر کی سب سے پہلے اپنے بچوں کا ختنہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کروایا ۔سب سے پہلے ناخن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تراشے۔ سب سے پہلے موچھیں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کٹوائیں۔ سب سے پہلے بغل کے بال حضرت ابراھیم علیہ السلام نے دور کئے۔ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے ہاتھ میں عصا لیا ۔ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مِنبر بنایا اور اُس پر خطبہ دیا۔
0 تبصرے
Thanks for feedback