Advertisement

دینیات

                               
                            افضل مسلمان

بخاری اور مسلم شریف میں حضرت سیدناابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ میں نے

بارگاہ رسالت میں  عرض کی  کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کونسا مسلمان افضل ہے تو  حضور نے فرمایا کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے  لوگ سلامت رھیں 

                            نجات کیاہے ؟ 

سنن ترمزی میں ہے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نجات کیا ہے تو آپنے ارشاد فرمایا کہ اپنی زبان  کو روک رکھو اور تمھارا گھر تمھیں  کافی ھو  اور اپنی  خطاؤں پر روؤ 

بڑا مفلس

ایک دن رسول اکرم صلی االلہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے فرمایا کہ بتاؤ سب سے بڑا مفلس کون ہے؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  جس کے پاس کھانے پینے کے لئے کچھ بھی  میسّر نہ ہو  وہ سب سے بڑا مفلس ہے  تو رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں  بلکہ میری اُمت کا سب سے بڑا مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نیکیوں کے انبار کے ساتھ اٹھایا جائے گا اس کی نیکیاں پہاڑوں کے مثل ہوں گی لیکن اس نے کسی کا دل دکھایا ہوگا کسی کو گالی دی ہوگی کسی کا حق دبایا ہوگا  کسی کی غیبت کی ہوگی  کسی کو کسی بھی طریقے سے ستایا ہوگا  اب وہ آئینگے اور اس کی نیکیاں لینا شروع کریں گے لیتے جائیں گے لیتے جائیں گے  یہاں تک کہ اس کے پاس ایک بھی نیکی نہیں رہے گی  اب جن جن لوگوں کو اس نے ستایا ہوگا  انکو دینے کے لئے اس کے پاس نیکیاں نہیں رہیں گی  تو اب اُن لوگوں کے گناہ اِس پر ڈال دیئے جائیں گے اور اسکو جہنم میں جانے کا حکم ہوگا ( العیاذ بااللہ)
 میری اُمت کا سب سےبڑا مفلس وہ ہے   دوستو اس دنیا میں اگرچہ نیکیاں کمانا بڑا مشکل کام ہے لیکن کمائی ہوئی نیکیاں بچانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے 

                            ناظرین کرام 

امید ہے کہ  یہ چند باتیں آپ کو پسند آئی ھوں گی  برائے مھربانی  آگے بھی شیر کردیں  تاکہ لکھنے پڑھنے اور آگے بھیجنے والے سب کی نجات کا ذریعہ بن جائیں فقط والسلام 

Ek nazar idhar bhi

Aisi dusri dini dunyavi maloomat bhari postes ke liye aap hamare blog pe visit kar sakte hain

https://ghm1199.blogspot.com/2022/03/blog-post_18.html

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے