ایک بھکاری لڑکا راستے پر بیٹھا روٹی کھا رہا تھا اُسکو1 تھوڑی دور پر ایک کتا سوتا ہوا نظر پڑا کتے کو دیکھ کر اس کو شرارت سوجھی اُسنے کتے کو بلایا اور روٹی کا ٹکڑا دکھایا کتا دوڑ کر اس کے پاس پہونچا تو اُسنے کتے کے سر پر مارا کتا مار کی تکلیف سے بلبلا اُٹھا اور بھونکتا ھوا بھاگا ایک آدمی اپنے کوٹھے پر بیٹھا یہ سارا واقعہ دیکھ رہا تھا اسے لڑکے پر بڑا غصہ آیا نیچے اتر کر اس نے لڑکے کو روپیہ دکھایا لڑکا دوڑتا ہوا اُسکے پاس پہونچا تو اس آدمی نے روپیہ تو اپنی جیب میں رکھا اور لڑکے کے ہاتھ پر چھڑی سے مارا لڑکا مار کی تکلیف سے رونے لگا اور اس آدمی سے کہنے لگا کہ آپ نے مجھے کیوں مارا میں نے آپ سے کچھ مانگا تو نہیں تھا تو اس آدمی نے کہا کہ تو نے کتے کو کیوں مارا اُسنے بھی تو تجسے کچھ مانگا نہیں تھا
جیسی کرنی ویسی بھرنی مطلب یہ ہے کہ جو جیسا کریگا ویسا ہی اُسکے ساتھ بھی ہوگا ایسی تو ہزاروں حکایات ہیں ہر آئے دن جو جسکے جیسا بھی برتاؤ کرتا ہے خود اس کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے اور ایک نئی حکایت وجود میں آتی ہے اور ہر برا سوچنے اور برائی کرنے والا اپنی ناقص عقل سے یہ سمجھتا ہے کہ میں فلاں کا نقصان کرتا ہوں لیکن حقیقت میں وه خود کا ہی نقصان کرتا ہے جیسا کہ ایک اور دلچسپ حکایت میں ملاحظہ فرمائیں ایک آدمی کو مٹی کھانے کا بڑا شوق تھا وہ ایک دن بازار سے کچھ خریدنے گیا دکاندار نے جب اسکی مطلوبہ چیز جیسی ہی ترازو میں رکھی اور دوسری چیز لینے کے لیے واپس گیا اتفاق سے اس دکاندار کے پاس ترازو کے جو باٹ تھے وہ مٹی کے تھے جیسے ہی اسکی نظر اُس مٹی کے باٹ پر پڑی تو فورن اسکو چاٹنے لگا دکاندار نے اسکی یہ حرکت دیکھ لی اور خاموش تماشائی بن کر کھڑا رہا اور دل ہی دل میں خوش ہو رہا تھا کہ یہ بے وقوف آدمی میرا تو کیا خاک نقصان کرتا ہے لیکن حقیقت میں اسکا اپنا کتنا نقصان عظیم کر رہا ہے کیوں کہ جتنا زیادہ باٹ چاٹ لےگا اُتنی ہی اسکی مطلوبہ چیز اسکو کم وزن میں ملے گی بس یہی حال ہر اُس دوسروں کی برائی کرنے والے کا ہے جو دوسروں کا بُرا کرنے جاتا ہے اور حقیقت میں اپنا ہی بُرا کرنے میں مصروف ہے اللہ تعالیٰ ہر انسان کو دوسروں کے ساتھ بھلائی کرنے کی صلاحیت طاقت اور ہمت اور اچھی سوچ عطا فرمائے آمین فقط والسلام

0 تبصرے
Thanks for feedback