Advertisement

کنجوسی(بخل) کیا ہے؟


 بخیلی بہت ہی منحوس خصلت ہے بخیل مال رکھتے ہوے کھانے پینے پہننے اوڑ ھنے وطن اور سفر ہرجگہ ہرحال میں ہرچیز میں ہر قسم کی تکلیف اٹھا تا ہے اور حر جگہ ذلیل ہوتاہے اور کوئی بھی اس کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتاہے  رسول اللہ تعالیٰ علیہِ و سلم نے  فرمایا ہے کے سخی ا للہ سے  قریب ہے جنت سے قریب ہے انسانو ں  سے قریب ہے جھنم سے دور ہے اور  بخیل  اللہ سے دور  جنت  سے دور  انسانوں  سےدور  ہے جنہم سے قریب ہے اور  جا ہل سخی عبادت گزار بخیل سے زیادہ اللہ کو پیا را ہے  حضو ر اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے یہ بھی فرمایا ہے کے دھو کے باز اور بخیل اور احسان جتا نے والا جنت میں نہیں د ا خل ہوگا اور یہ بھی  حدیث میں آیا ہے کے دو خصلتیں  ایسی ہیں جو دونوں ایک ساتھ مومن میں اکٹھا جمع نہیں ہو گی ایک کنجوسی دوسری بداخلاقی حدیحث کا مطلب یہ ہے کے یہ دونوں  چیزیں بری ہیں اور یہ دونوں بری خصلتیں مو من میں ایک ساتھ نہیں پا ئی جائے گی مو من اگر بخیل ہوگا تو  بد اخلاق نہیں ہوگا اور اگر بد اخلاق ہوگا تو بخیل نہ ہوگا !  بخل کاعلا ج  حضرت امام غزالی ر حمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کے کنجو سی ایک ایسا مرض ہے اس کاعلاج بے حد دشوار ہے کنجوسی کا سبب مال کی محبت ہےاجب کہ ما ل کی محبت  د ل سے  زا یل نہیں ہو گی کنجو سی کی بیماری رفع نہیں ہوسکتی پھر بھی اس کے  دو علاج ھیں اول  یہ کہ آدمی یہ سو چے کے مال کا مقصد کیا ہے اور اس  كو کس  لیے پیدا کیا گیا ہے اور مجھے دنيا میں  مال جمع کر نے کے  ساتھ ساتھ  عا لم آ خرت  کا دھیا ن بھی رکھ ناور انہیں  کیلئے بھی تیاری  کرنی  ہے  ایسا خیال پید ا ہو تے ہی دنیا سے اور دنیا کے   مال و اسباب  سے بے رغبتی اور نفرت پیدا ہو نے لگے گی  پھر بخیلی اور کنجو سی   کی  بیماری   دفعہ  ہو جو جا ئے گی اور جذ بہ سخاوت اِس طرح پیدا ہو جائےگا کہ دنیا سے اور دنیا کے مال وا سبا ب سے بے ر غبتی اور نفرت  پیدا ہو جائےگی  کہ اللہ کی راہ میں  مال  خرچ کرتے  اس کو لزت محسوس   ہو نے لگے گی۔ اور  دوسرا علاج یہ ہے کے بخیلی اور اس  کی حکایت پھڑ ھےاور  عالموں سے بکثرت اس  قسم کے واقعات سنتا رہے کے  بخیلوں کا انجام کتنا بر ا ہے اور ایسے لو گو ں کا انجام کتنا ہولناک ھوا سنتے سنتے   بخیلی سے نفرت  اور سخاوت  کی  محبت دِل میں پدا حو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ کنجوسی کا مرض زائل ہو جاتا ہے  پیارے ناظرین یہ ہے کنجوسی کا انجام اللہ ھم اور آپ کو سب کو اس موزی مرض سے بچائے آمین فقط والسلام

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے