Advertisement

کر بھلا توہو بھلا

 کرو مہربانی اھل زمیں پر خدا مہربان ھوگا عرش بر پر  سبکتگین پہلے ایک معمولی غلام تھا اُسکے پاس صرف ایک گھوڑا تھا روزی حاصل کرنے کے لیے روزانہ جنگل میں جاتا تھا اور جانوروں کا شکار کرتا تھا ایک دن شکار کی تلاش میں جنگل میں ادھر ادھر گھوم رہا تھا اتنے میں اُسے ایک ہرني دکھائی دی جو اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ چر رہی تھی  سبکتگین نے اسے پکڑ نے کے لئے گھوڑا دوڑایا ھرنی تو پکڑی نہ جاسکی  مگر اس کا بچہ ہاتھ آگیا  سبکتگین نے اُسے پکڑ کر گھوڑے پر رکھ لیا اور چلتا بنا هرنی نے دیکھا کہ اُسکے بچے کو شکاری اپنے گھوڑے پر لیئے  جا رہا ہے تو اس کے دل پر بجلی سی گر گئی  وہ  بے چین ہو کر سبکتگین کے پیچھے دوڑنے لگی  اور فریاد کرنے لگی  آگے آگے سبکتگین گھوڑا دوڑائے جا رہا تھا اور پیچھے پیچھے ہرنی سر جھکائے چلی آرہی تھی کچھ دور جانے کے بعد سبکتگین نے پیچھے مڑ کر دیکھا کہ ہرنی پیچھے پیچھے چلی آرہی ہے اُسکے چہرے پر اُداسی چھائی ہوئی ہے  بچے کی محبت میں اتنی کھو گئی کہ اسے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں رہی، گویا وہ کہ رہی ہے کہ اے شکاری جب تونے میرے بچے کو پکڑ لیا ہے تو مجھے بھی مار دے  کیوں کہ بچے کے بغیر میری زندگی بیکار ہے سبکتگین کو ہرنی پر رحم آگیا  اُسنے ہرنی کے بچے کو چھوڑ دیا ہرنی نے بچے کو چوما چاٹا  اور آسمان کی طرف منہ کرکے دعا ئیں دینے لگی  اور جنگل کی طرف چلی گئی  سبکتگین رات کو سویا تو اسے خواب میں  سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی سرکار نے فرمایا کہ اے سبکتگین تونے ایک بے زبان جانور پر رحم فرمایا ہے  اسپر ہم بہوت خوش ہوۓ ہیں اللہ تعالٰی تجھے اس رحم کے بدلے میں بادشاہی عطا فرمائے گا  مگر یاد رکھنا کہ جس طرح تونے اس جانور پر رحم فرمایا ہے اسی طرح بادشاہ ہونے کے بعد اپنی رعایا پر بھی رحم کرتے رہنا  اور ظلم ستم سے ہمیشہ بچتے رہنا 

کر بھلا تو ہو بھلا  اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی ہمیشہ کمزوروں پر رحم کرنے والا دل عطا فرمائے آمین یارب العالمین



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے