Advertisement

نیت کا پھل

حضرت سلطان محمود غزنوی ایک بڑے مشہور بادشاہ1 گزرے ہیں۔ ایک مرتبہ سیر کرتے ہوئے ایک ایسے دیہات میں جا پہونچے جہاں گنے بہت زیادہ بوئے جاتے تھے۔ آپنے ابتک گنا دیکھا نہیں تھا۔جب آپ نے گنا چوسا تو بہت پسند آیا۔آپنے اپنے دل میں سوچا کہ گنے کی کاشت پر بھی لگان مقرر کرونگا تاکہ ہر سال ہمارے شاہی خزانے میں ایک نئی آمدنی آتی رہے۔ اتنا سوچنا تھا کہ اب جو گنا چوستے ہیں اُسمیں رس ہی نہیں۔ آپنے کسانوں سے کہالوگو کیا بات ہے؟ اچانک گنوں کے رس کیوں ختم ہو گئے؟ آپکی بات سن کر ایک بوڑھا کسان سامنے آیااور کہنے لگا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کی نیت بگڑ گئی ہے۔ اُسنے اَپنی سلطنت میں کوئی ایسا قانون جاری کرنا چاہا ہے جس سے رعایا کو تکلیف ہو۔ بس یہی وجہ ہے کہ گنے کے رس ختم ہو گئے۔ بادشاہ تو خود آپ ھی تھے اور آپنے ہی گنے کی کاشت پر لگان مقرر کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ بس سمجھ گئے کہ یہ میری ہی نیت کی خرابی کا پھل ہے۔ آپنے فورا دل میں توبہ کی اور ٹھان لیا کہ میں ہرگز لگان مقرر نہیں کرونگا۔ توبہ کرنا تھا کہ اب جو گنا چوستے ہیں وہ رس سے بھرا ملتا ہے۔ دوستو! مُلک کا سب سے بڑا حاکم بادشاہ ہوا کرتا ہے۔ جب تک بادشاہ ٹھیک راستے پر چلتا رہیگا ملک کے اندر خوشحالی رہےگی اور جب اُسکی  نیت بگڑ جائےگی تو مُلک میں تباہی ضرور پھیلے گی۔ دیکھو اسی بادشاہ کے دل میں کھیتوں کی لگان بڑھا دینے کا خیال پیدا ہوا گنوں کا رس ختم ہو گیا اور جب بادشاہ نے توبہ کر لی تو اللّٰہ نے گنوں کو رسیلا بنا دیا۔ معلوم ہوا کہ اچھی نیت کا پھل اچھا اور بری نیت کا پھل  برا ہوتا ہے  ، فقط والسلام 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے