Advertisement

علم کی برکت

                           
 امام ابو یوسف بچپن کے زمانے میں  امام اعظم ابو حنیفہ کی خدمت میں آئے ماں نے تو دھوبی کے پاس بھیجا تھا کے کپڑے دھونا سیکھ جاۓ رستے میں اِمام اعظم مل  گئے حضرتِ نے کُچھ ایسا  معاملہ  فرمایا کے آپکے شاگردِ بن گئے یہاں تک کہ علم میں بڑا مقام حاصل کیا ماں نے کہا میں نے تو تُجھے دھوبی کے پاس بھیجا تھا تیرا باپ فوت ہوگیا تو کُچھ کام کرتا  ہم کھاتے پکاتے اُنہونے آکر یہ بات۔ امام کو بتائی  حضرت نے فرمایا کہ اپنی والدہ سے کہنا کہ میں کچھ ایسا کام سیکھ رہاہوں جس سے مجھے بہوت ذیادہ آمدنی کی اُمید ہے اُنہوں نے جاکر کہ دیا انکی والدہ کو تشفی نہیں ہوئی  تو وہ خود امام اعظم ابوحنیفہ کے پاس آئیں کہا کہ میں نے تو بیٹے کو دھوبی کے پاس بھیجا تھا کہ کوئی ہُنر سیکھتا آپکے پاس کتابیں پڑھتا ہے؟   حضرت نے فرمایا  میں اسکو ایسا ہنر سکھاتا ہوں  کہ یہ پستے کا فالودہ  کھائیگا انکی والدہ نے سوچا کہ حضرت ایسے ہی میری تسلی کے لیئے بات کر رہے ہیں امام ابو یوسف فرماتے ہیں کہ بات آئی گئی ہوگئی والدہ مطمئن ہو گئی ایک وقت آیا کہ امام ابو یوسف چیف جسٹس بنے آگے فرماتے ہیں کہ وقت کا بادشاہ ہارون رشید میرے پاس بیٹھا ہوا تھا  وہ کہنے لگا حضرت میں نے آپ کے لیئے ایک چیز بنوائی ہے  میں روز  آپکے لیئے بھیجوا دیا کرونگا  میں نے چیز کھائی تو وہ بڑی لذیذ تھی میں نے پوچھا یہ ہے کیا تو اُسنے بتایا کہ یہ پستے کا بنا ہوا فالودہ ہے  فرماتے ہیں کہ اِمام اعظم کی وہ بات مُجھے یاد آئی کہ اُنہوں نے میری والدہ کو کہا تھا کہ میں انکو ایسا ہنر سکھا رہاہوں کہ یہ  پستے کا بنا ہوا فالودہ  کھایا کریگا  تو پیارے ناظرین یہ ہے علمِ کی برکت اور استاذ کی پیشن گوئی  اللہ ہم سب کو علم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین فقط والسلام

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے