پیارے ناظرین اس پوسٹ میں آپکو نعمتِ الہی کی ناشکری کا نقصان بتایا جائےگا نعمتوں کی قدر ہمیشہ انکی موجودگی میں کرنی چاہیئے کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ رب العزت کا جلال ظاہر ہو جائے ایک عورت تنور پر روٹیاں پکایا کرتی تھی اللہ تعالٰی نے اسکو بیٹا دیا اُسکا بیٹا چلنے پھرنے کی عمر کا ہوگیا اسے اپنی ماں کے ساتھ بڑی محبت تھی لہٰذا وہ ہر وقت ماں کے ساتھ چمٹا رھتا تھا ماں چاہتی تھی کہ وہ کہیں کھیلے یا آرام کرے سوجائے لیکن وہ پھر اٹھ کر آجاتا تھا ایک دن وہ بڑی تنگ ہوئی لہٰذا اُسنے لٹایا اور کہا خبردار اگر اب تو میرے پیچھے آیا تو میں مارونگی آنکھیں بند کر اور سوجا اسکے بعد اُسنے اپنا کام شروع کیا تھوڑی دیر کے بعد بچہ اُٹھا اور روتا ہوا پھر آ گیا ماں انپڑھ جاھل تھی لہٰذا اُسنے غصّے میں کہدیا تو ہمیشہ کے لیئے سوجاتا تو بھتر تھا اللہ تعالٰی نے اس کی بد دعا کو قبول فرما لیا مگر اللہ تعالٰی نے اس بچے کو موت نہ دی وہ بچہ بڑا ہوا اسکول کی تعلیم میں فرسٹ آیا کالج کے اندر فرسٹ آیا یہاں تک کے ایک بڑا بزنس مین بنا وہ اتنا خوب صورت تھا کہ جب گلیوں میں گذر تا تو لوگ اسے دیکھ کر بہت رشک کرتے کہ جوان بیٹا ہو تو ایسا ہونا چاہیے
ماں نے اُسکے رشتے کے لیئے اپنے پورے خاندان میں سے لڑکی چنی شادی کے لیئے تیاریاں مکمل کر لیں ابھی شادی میں ایک دو دن باقی تھے کہ کوئی کام کرتے ہوۓ اُس جوان کا پاؤں پھسلا اور گردن کے بل گر پڑا اور اسکی روح پرواز کر گئی اب جب ماں نے اُس کی لاش دیکھی تو دماغی توازن کھو بیٹھی اور پاگل ہو گئی وہ اتنا بڑا صدمہ برداشت نہ کر سکی اب وہ گلیوں میں پاگلوں کی طرح پھرتی اور تنکے چنتی رہتی بچے اسکو پاگل پاگل کہ کر چھیڑتے تھے حقیقت میں وہ پاگل تھی نہیں لیکن اللہ تعالٰی نے جلال میں آکر بیٹے کی نعمت اُس سے لے لی تھی گویا بد دُعا کے وقت اللہ تعالٰی نے اُس سے فرمادیا کہ اچھا میں نے تجھے بیٹے کی نعمت دی اور تو اسکی ناقدری کرتے ہوئے اسکو بد دعا دیتی ہے کہ تو سویا ہی رہ جاتا میں ابھی اسکو موت نہ دونگا بلکہ میں اس نعمت کو پروان چڑھنے دونگا حتی کہ جب یہ پھل پک کر تیار ہو جائےگا تو میں تیار شدہ پھل کو توڑوں گا تاکہ تُجھے یہ احساس ہو کہ تو نے میری کس نعمت کی ناقدری کی ہے
تو پیارے ناظرین یہ ہے نعمتوں کی ناقدری کی سزا جو آج نھیں تو کل مل کر ہی رہیگی اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی نعمتوں کی قدر کرنےکی توفیقِ عطا فرمائے آمین فقط والسلام

0 تبصرے
Thanks for feedback