یہ شیطانی خصلت اتنی بری اور اس قدر تباہ کن عادت ہے کے یہ بھوت بن کر جس انسان کے سر پر سوار ہوجائے سمجھ لو کہ اس کی دنیا اور آخرت کی تباہی یقینی ہے شیطان اپنی اسی مخوس خصلت کی وجہہ سے مردودِ بارگاہِ الٰہی ہوا اور خدا وند قہا ر و جبار نے لعنت کا طوق اس کے گلے میں پہنا کر اس کو جنت سے نکال دیا
تکبر کی م مطلب یہ ہے کہ آدمی دوسرے کو اپنے سے حقیر سمجھے یہی جذبہ شیطان معلو ن کے دل میں پیدا ہوگیا تھا کہ جب اللہ تعالٰی نے حضرت آدم علہ سلام کے سامنے فرشتوں کو سجدہ کرنے کہا حکم فرمایا تو فرشتے چونکہ تکبر کی نحوست سے پاک تھے سب فرشتوں نے سجدہ کر لیا لیکن شیطان کے سر میں تکبر کا سودا سمایا ہوا تھا اس نے اکڑ کر کہدیا کے انا خیر منه خلقت نی من نار و خلقتہ من تین یعنی میں حضرت آدم علہ سلام سے اچها ہوں اے اللہ تونے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور آدم کو مٹی سے پیدا فرمایا ہے اس معلو ن نے حضرت آدم علہ سلام کو اپنے سے حقیر سمجھا اور سجدہ نہیں کیا یاد رکھو کے جس آدمی میں تکبر کی شیطانی خصلت پیدا ہوجائے گی اس کا وہی انجام ہوگا جو شیطان کا ھوا کے وہ دونوں جہاں میں خدا وند قہارو جبار کی فٹکار سے مردود اور ذلیل و خوار ہو گیا یاد رکھو کے تکبر خدا کو بےحد نا پسند ہے اور یہ بہت بڑا گناہ ہے حدیث شریف ہے کے جس شخس کے دل میں رائی کے ایمان ہوگا وہ جهنممیں داخل نہیں ہوگا اور جس شخس کے دل میں رائی کے برابر تکبر ہوگا جنت میں داخل نہیں ہوگا ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کے میدان محشر میں تکبر کر نے والوں کو اس طرح لایا جائےگا کے ان کی صورتیں تو انسانوں کی ہوگی مگر ان کے قد چونٹیوں کے برابر ہو گے اور ذلت اور رسوائی میں یہ گھرے ہو ں گے اور یہ لوگ گھسیٹتے ہوئے جہنم کی طرف لئیے جائے گے اور جہنم کی اس جھیل کھانے میں قیدد کر دئیے جائیں گے جس کا نام بلس ہے اور وہ ایسی آگ جلائے جائے گے جو تمام آگو کوں جلا دیگی جس نام نارالانیار ہے اور ان لوگوں کو جہنمیوں کا پیپ پلایا جائے گا پیاری بہنو عزیز بچو کان کھول کر سنلو کے تم لوگ جو کھانے کپڑے چال چلن مکان سامان تہذیب وتمدن مال و دولت ہر چیز میں اپنے کو دوسروں سے اچھا اور دوسروں کو اپنے سے حقیر سمجتے رھتے ہو اس طرح بعض علما اور بعض عبادت گزار علم و عبادت میں اپنے کو دوسروں سے بھتر اور دوسروں کو اپنے سے حقیر سمج کر اکڑ تے یہی تکبر ہے خدا کے لیے اس شیطانی عادت کو چھوڑ دو اور توضح انکساری کی عادت ڈالو یعنی دوسروں کوں اپنے سے بھتر اپنے کو ہر چیز میں دوسروں سے کم تر سمجو حدیث شریف ہے کے جو شکس اللہ کے لیے توآ ضع و انکساری کرے گا اللہ تعالیٰ اسکو بلند فرمائے گا و خود کو چھوٹا سمجھے گا مگر اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کی نگاہوں میں اس کو بڑھا سمجھے گا مگر اللہ تعالیٰ اِسکو انسانوں کی نظر میں کتے اور خنزیر سے ذیادہ ذلیل بنا دیگا
گھمنڈ کا علاج
گمنڈ اور تکبر کا علاج یے کے غریبوں اور مسکینوں کی صحبت میں رھنے لگے اور ان لوگو کی خدمت کرے توا ضعانکساری کا طریقہ اختیار کریں اور اپنے دل میں یے ٹھان لیں کے ہر مسلمان کی تعظیم اور اسکا عزاز اکرام کرو گا خوائے اس کے کپڑے کتنے خراب کیوں ن ہوں اِسکو اپنے برابر بٹھا ں گا اور ہر وقت اسکا دھیا ن رکھے گے خدا وند کریم کا بڑا شکر ہے کے مجهکو اسنے دوسروں سے اچھا بنایا ہے لیکن وہ جب چاہے مجھکو سارے جہاں سےبدتر بنا سکتا ہے اپنے کم تری اور کوتاہی کاخیال اگر دِل میں جم گیا تو تکبر کا بھوت لاکھوں کوس دور بھاگ جائے گا
تو پیارے دوستو یہ ہے تکبر کا انجام اللہ ہم سب کو تکبر جیسے مرض سے ہماری حفاظت فرمائے؛ پیارے ناظرین ایسی مزید پوسٹس پڑھنے کے لئے آپ ہمارے بلاگ پر وزٹ کیجئے گا۔
یہاں کلک کریں فقط والسلام۔


0 تبصرے
Thanks for feedback