حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہِ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالٰی سات آدمیوں کو اپنے سائے میں رکھیگا جس دن پروردگار کے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا ایک تو عادل بادشاہ اور دوسرا وہ جو اللہ کی عبادت کرتے ہوئے پروان چڑھا ہو جو اپنی جوانی اللہ کی عبادت میں خرچ کرے تیسرا وہ شخص جو مسجد سے باہر آتا ہے تو جب تک مسجد میں واپس نہیں چلا جاتا اس کا دل برابر مسجد میں لگا رہتا ہے چو تھا وہ دو شخس جو خالص اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں اسی محبت پر اکٹھا ہوتے ہیں اور اس محبت پر جدا ہوتے ہیں پانچواں وہ شخس جو تنہائی میں اللہ کی یاد کرتا ہے پھر اس کی آنکھیں بھ نکلتی ہیں چھٹھا وہ شخس کے اس کو مال و جا ہ اور حسن و جمال رکھنے والی ایک عورت نے بلایا تو اس نے اس کو ٹھکرا تے ہوئے کہا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں ساتوا ں وہ شخس کے اس نے اللہ کے لئےکچھ خیرات کیا تو اس کو اتنا پوشیدہ رکھا کے اس کے بائیں ہاتھ کو بی معلوم نہیں ہوا جو اس کے داہنے ہاتھ نے خرچ کیا
خلاصۃ حدیثِ
میدان حشر میں جب عرش الہی کے سواء کوئی سایہ نہیں ہوگا اور پوری انسانیت حساب و کتاب کے لیے کھلے میدان میں کھڑی ہوگی تو اس دن سات قسم کے لوگوں کو اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہوگا
پہلا وہ شخص ہے جس کو اللہ نے دنیا میں بادشاہ بنایا یا حاکم بنایا اور اس نے اپنی رعایا کے ساتھ عدل و انصاف سے کام لیا اور اپنے تمام احکامات اور فیصلوں میں عدل و انصاف کی ترازو کو تھامے رکھا
دوسرا وہ جوان ہے جس نے اپنی جوانی کو اللہ کی عبادت میں مشغول رکھا اور جوانی کی تمام خواہشات پر قابو رکھ کر اپنی پوری جوانی کو اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت میں گزا را بوڑھاپے
میں تو ہرایک کو آخرت کی فکر لگ جاتی ہے اور باربار یہ خیال آتا رہتا ہے کہ اب تو دنیا چھوڑنی ہے لیکن جوانی کی مستی میں آدمی غافل ہوجاتا ہے لہزا ہمارے وہ نوجوان جو اس بے فکری کے دور میں عبادت کی پابندی کرتے ہیں اور منکرات محرمات اور فواحش سے اپنے کو محفوظ رکھتے ہیں وہ بڑے خوش نصیب ہو ں گےا
تیسرا و ہ جو مسجد میں ایک نماز سے فارغ ہونے کے بعدجب گھر
واپس آتا ہے تو اس کو دوسری نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں حاضری کی فکر لگ جاتی ہے اور اس طرح اس کا دل مسجد میں اٹکاہوا ہوتا ہے اور ہر نماز کی ادائیگی کے لیے اس کی طبیعت میں مسلسل تکزا پایا جاتا ہے چو تھے وہ دو شخص جو آپس میں محض اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے محبت رکھتے ہیں اللہ ہے اللہ کی رضاعی پر ان کا اجتماع ہوتا ہے اور اسی پر ان میں جدائی ہوتی ہے
پانچواں وہ شخص ہے جو تنہائی میں اللہ کو یاد کرتا ہے اور اللہ کی محبت یہ اس کے خوف سے اس کی آنکھوں سے آنسو بہ پڑتے ہے اور اس طرح وہ اپنی عبادت اور ذکری الہی کو ریا کاری کے تمام طریقوں سے محفوظ رکھتا ہے جو اخلاص کی سب سے بڑی علامت ہے
چھٹا وہ شخص ہے جس کو کسی خوبصورت اور اچھے خاندان والی عورت نے اپنے پاس بلایا اور اس کو گناہ میں ملوث ہونے کی دعوت دی اور اس کے لئے تمام ر کا وٹیں دور کردے لیکن اس شکس نے اللہ کے خوف کی وجہ سے اس کی دعوت کو ٹھکرادیا اور اس عظیم گناہ سے بعض رہا اور حالات کی سازگاری کے باوجود اس نے اپنے نفس پر کنٹرول کرکے اپنی عفت و پکرامی پر کوئی دھبہ ن آنے دیا
ساتواں وہ شخص ہے کے جو صد قہ و خیرات کرنے میں ہر طرح کی نمائش سے بچتا ہے اور انتہائی پوشیدہ طریقہ سے یہ کام انجام دیتا ہے اور محض اللہ کی رضا کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے تاکہ نمائش سے اس سے کے ثواب میں کمی ن آجائے اگرچہ ظا ہرکر کے بھی صدقہ و خیرات کرنا جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کے اس کو مخفی رکھا جائے اور اس بات کاا ظہار کیا جائے کے یہ مال اللہ کا ہے اور اس کے خرچ کرنے میں صرف اللہ کی رضا ہی مطلوب ہے
تو پیارے دوست آج دُنیا کی زندگی میں ہمیں اللہ کے ہر فرمان پر لبیک کہنا ہے تو کل قیامت میں اللّٰہ ہماری بھی حفاظت کریگا


0 تبصرے
Thanks for feedback