Advertisement

حقیقی نیکی


 ایک بوڑھے باپ نے اپنے تینوں بیٹوں کو روبرو بلاکر اپنی تمام نقدی جائیداد کو سبکو برابر تقسیم کر دیا اور ایک بیش قیمت موتی دکھا کر کہا کہ اسکا مستحق وہ بیٹا ہوگا جومیری بقیہ زندگی میں سب سے زیادہ اچھا کام کرےگا کچھ عرصہ کے بعد ایک لڑکے نے آکر کہا  وہ موتی مجھے  دے دیجیئے  بوڑھے نے کہا  کہ کس نیکی  کے بدلے  تم موتی مانگتے ہو  لڑکے نے کہا  ایک شخس نے میرے پاس پانچ ہزار روپیے امانت کے طور پر رکھے تھے جسکے متعلق نہ کوئی نوشت تھی نہ گواہ اُسکے واپس آنے پر اور امانت طلب کر نے پر میں نے  اسکی امانت اسکو واپس کردی حالانکہ اگر میں انکار کر دے تا تو وہ میرا کچھ نہ بگاڑ سکتا تھا بوڑھے نے ہنس کر کہا کہ نیکی کا یہ ایک معمولی کام ہے جسکو کچھ اھمیت نہیں دی جا سکتی۔ ذیادہ سے زیادہ یہ کہ تم ایک گناہ سے بچ گئے اگر میرے دوسرے  دونوں بیٹوں نے  اس سے زیادہ اچھا کام نہ کیا تو یہ موتی تجھے مل جائے گا ۔ چند روز کے بعد دوسرا لڑکا بوڑھے باپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ موتی طلب کیا بوڑھے نے پوچھا کس نیکی کے عوض؟ لڑکے نے جواب دیا کہ دریا طغیانی پر تھا اتفاق سے ایک بچہ پل سے دریا میں گر گیا اُسکے ماں باپ اور دوسرے سیکڑوں افراد کو اُسکے نکالنے کا  حوصلہ نہ ہوا  میں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بڑی مشکل سے اسکو  زندہ نکالا۔ اس سے بڑھ کر نیکی اور قربانی کی اور کیا مثال ہو سکتی ہے؟ بوڑھے نے ہنس کر کہا کہ ہمدردی اور انسانیت کا ایک معمولی کام ہے البتہ میرے تیسرے بیٹے نے اگر اس سے زیادہ اچھا کام نہ کر دکھایا تو یہ موتی تجھے مل جائے گا  چند روزکے بعد تیسرا لڑکا بوڑھے باپ کی خدمت میں حاضر ہوا اُسنے بخلاف دونوں بھائیوں کے موتی تو طلب نہ کیا۔البتہ اپنی کارگزاری یوں بیان کی  کہ میرا ایک جانی دشمن شراب کے نشے میں   چور پہاڑ کے ایک غار کے منہ پر اس طریقے پر  بے ہونش پڑا تھا کہ ذرہ سی حرکت کرنے پر  وہ وہاں سے گرکر ضرور مر جا تا۔ باوجود اپنا جانی دشمن جان نے کے میں نے اس کو وھاں سے اُٹھایا اور اپنے منہ کو کپڑے سے ڈھناپ لیا تاکہ وہ اگر جاگ جائے تو وہ شرمندہ نہ ہو اور رات کی تاریکی میں  اسکو اپنی پشت پر اٹھا کر اُسکے گھر  چھوڑ آیا۔ بوڑھے باپ نے  بلا تاخیر وہ موتی اُس بیٹے کے حوالےکر دیا اور کہا کہ  درحقیقت تیری نیکی قابلِ صد  ہزار ستائش اور حقیقی نیکی ہے  اور اس موتی کا تجھ سے زیادہ کوئی مستحق نہیں ہو سکتا مطلب حقیقی نیکی وہ ہے جو جانی دشمن برے لوگوں کے ساتھ کی جائے۔ ورنہ بدی را بدی سہل باشد جزاء اگر مردی  احسن ایلی  من اساء

یعنی برائی کا بدلہ برائی سے دینا آسان ہے اگر تو مرد ہے تو جسنے تیرے ساتھ  برائی کی تو اُسکے ساتھ بھلائی کر 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے