صفائي بڑی عمدہ چیز ہے، صفائی کو ہر انسان پسند کرتاہے۔
جسم اور کپڑے کو میلا کچیلا رکھنا، گھر میں کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانا یہ گندی طبیعت والوں کا کام ہے، نکمّے اور کاہل لوگ صفائی سے گھبراتے ہیں، جو لوگ چست اور پھرتیلے ہیں وہ صفائی سے جان نہیں چراتے۔ ہر چیز کی صفائی کا الگ الگ ڈھنگ ہے۔ جسم کی صفائی یہ ہے کہ نہا دھو کر جِسم صاف ستھرا رکھا جائے۔ دانت کی صفائی یہ ہے کہ مسواک یا منجھن سے اسکو مانجھا جائے۔ کپڑے کی صفائی یہ ہے کہ صابن سے اسکو دھویا جائے۔ گھرکی صفائی یہ ہے کہ اس میں جھاڑو دینے کے بعد جو کوڑا کرکٹ نکلے اُسے باہر کسی گھڑے میں دفن کر دیا جائے۔ کوٹھڑی اور کمرے میں جو سامان اِدھر اُدھر بکھرا پڑا ہو اسے سلیقے سے اپنی اپنی جگہ پر رکھ دیا جائے۔ بعض بچے منہ ہاتھ دھونے سے بہت گھبراتے ہیں۔ اِدھر اُدھر بھاگتے پھرتے ہیں۔ ایسے لڑکے بہت گندے اور بیہودہ ہیں۔ ان لڑکوں کو چاہیئے کہ منہ ہاتھ دھونے میں ہرگز اسکت نہ کریں۔ اگر جاڑے میں ٹھنڈا پانی تکلیف دے تو گرم یا تازہ پانی استعمال کریں ۔بہت سے پھوہڑ لڑکے اپنی ناک صاف نہیں رکھتے۔ اُنکی ناک میں ہر وقت گاڑھا پانی بھرا رہتا ہے جسکو دیکھ کر دوسرے لوگ بہت گھن کرتے ہیں۔ یونہی بعض بچے اپنی ناک کے بہتے ہوئے پانی کو اپنی آستین سے پونچھتے رہتے ہیں۔ یہ سب باتیں بڑے عیب کی ہیں ایسے پھوہڑ اور گندے لڑکوں سے نہ تو کوئی پیار کرتا ہے اور نہ اپنے پاس بیٹھنے دیتا ہے۔پیارے عزیزو میری اس پوسٹ کو پڑھنے والو ! تم روزآنہ صبح سویرے اُٹھ کراپنے بچوں کا یہ خاص خیال رکھو کہ ہمارے بچے کبھی بھی کوئی چیز بغیر ہاتھ منہ دھوئے ہرگز نہ کھائیں انشاء اللہ تعالٰی تھوڑے ہی دنوں میں بچوں کی یہ عادت بن جائےگی کہ وہ ہمیشہ صاف ستھرا رہنے کو پسند کرنے لگیں گے اسی طرح صفائی کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ہماری نسلوں میں چل پڑےگا صفائی اللہ تعالٰی کو اور اُسکے پیارے رسول صل اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو پیاری ہے ۔جو اس عادت کو اپنا لیگا وہ ہمیشہ ہر ایک کو پیارا رہیگا انشاء اللہ تعالٰی اللہ ہم سبکو اس عمدہ چیز کو اپنا فرض سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔ فقط والسلام


0 تبصرے
Thanks for feedback