Advertisement

جنت کے بارے میں کچھ معلومات

 جنت کی دیواریں سونے اور چاندی کی اینٹوں سے اور مشک کے گارے سے بنی ہوئی ہیں۔ ایک اینٹ سونے کی اور ایک چاندی کی ہے۔ زمین زعفران کی اور کنکریوں کی جگہ موتی اور یاقوت ہیں۔ جنت کے آٹھ طبقے ہیں۔۱ فردوس.۲عدن۔۳ ماوا۔۴ خلد۔۵ سلام۔۶ مقامہ۔۷علیین۔۸ نعیم۔ جنت کے سو درجے ہیں  ہر دو درجے کے ما بین  وہ فاصلہ ہے جو زمین و آسمان کے درمیان ہے۔ جنت میں سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوں گے۔ اُمتوں میں سب سے پہلے اُمت محمدیہ داخل ہو گی۔ اور اُمت محمدیہ میں سب سے پہلے  ابوبکر صدیق جنت میں داخل ہوں گے۔ جنت میں سب سے آخر میں عبد رحمان  بن عوف جائینگے۔ کیونکہ وہ مالدار تھے۔ اہل جنت کی  ایکسو بیس صفیں ہونگی جن میں اسی صفیں اُمت محمدیہ کی ہوں گی۔ جنت میں مردوں کی عمر تینتیس اور عورتوں  کی عمر اٹھارہ سال کی  ہوگی۔  جنت میں زبان عربی ہوگی۔ جنتی جنت میں دو پہر کے وقت جائیں گے۔ چار ارب نوے کروڑ ستر ہزار اُمت محمدیہ میں سے بلا حساب  جنت میں جائیں گے۔ جنتیوں کی سب سےپہلی غذا مچھلی کی کلیجی ہوگی جس کی پُشت پر زمین قائم ہے زمانہ آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک  جو عبادتیں ہمارے لیئے  مشروع ھوئی ھیں اُن میں سے جنت میں صرف دو باقی رہیں  گی۔ ایک  ایمان دوسری  نکاح۔ جنت میں رات نھیں  ہوگی صرف  دن ہی دن ہوگا اہل جنت رات کے وقت کو پردوں کے لٹک جانے اور دروازوں کے بند ہونے سے پہچانیں گے۔  جنت میں گندگی ۔پاخانہ۔پیشاب۔ وغیرہ بلکل نھیں ہونگے  ایک خشبو دار فرحت بخش ڈکار آئےگی  اور خوشبودار  پسینہ نکلے گا  جس سے  کھا نا  ہضم  ہو جائےگا جنت میں چار دریا ہیں ایک دودھ کا دریا شہد کا تیسرا پانی کا اور چوتھا شربت کا۔ چار دریا جو جنت سے نکل کر دنیا میں آتے ہیں   اُن کے نام یہ ہیں سیحوں جیحون فرات اور نیل ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے