Advertisement

کون کیا کہتا ہے ؟ وغیرہ

 تیتر کہتا ہے کہ اللہ تعالٰی عرش کا مالک ہے۔ فاختہ کہتی ہے کہ کاش مخلوق پیدا ہی نہ کی جاتی۔مور کہتا ہے کہ  جیسا کروگے ویسا  بھروگے۔ گدھا کہتا کہ اے بنی آدم تو جتنا چاہے جی لے آخر تجھے مرنا ہے۔باز کہتا ہے کہ  لوگوں سے دُور رہنے میں راحت ہے۔ سنگخورہ  کہتا ہے کہ جو خاموش رہا اُس نے نجات پائی۔ مینڈک کہتا ہے کہ  پاک ہے پرور دگار کی ذات۔طوطا کہتا ہے کہ جس نے  دنیا کا ارادہ کیا وہ ہلاک ہوا۔ حدی کہتا ہے کہ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سيوا خدا کی ذات کے۔ خطاف کہتا ہے کہ جس بھلائی کا موقعہ ملے کر گزرو۔ مرغ کہتا ہے کہ اے غفلت میں رہنے والو اللہ کا ذکر کرو۔  ہدہد کہتا ہے جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔ شاما کہتا ہے کہ  اللہ کی ذات پاک ہے جو پیدا کرنے والا اور مہربان ہے۔ قمری بولتی ہے کہ میرے پرور دگار کی ذات بڑی پاک ہے۔ تتوا کہتا ہے کہ  ہر جاندار کو مرنا ہے اور ہر نئے کو پرانا ہونا ہے۔روزور کہتا ہے اے بہت زیادہ روزی دینے والے میں تجھ سے فقط ایک دن کی روزی کا سوال کرتا ہوں۔ شیر جب دھاڑتا ہے تو کہتا ہے کہ  اے مالک مجھے کسي نیک انسان پر کبھی مسلط نہ کرنا۔ اور کتے میں بھی کئی خصلتیں اچھی ھیں کتا عموماً بھوکا رہتا ہے۔ کتے کا کوئی مکان خاص نہیں ہوتا ۔یہ رات کو کم سوتا ہے۔ جب مرتا ہے تو میراث نہیں چھوڑتا۔ یہ اپنے مالک کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔یہ تھوڑی سی جگہ پر قناعت کر لیتا ہے۔ جب کوئی اِس کے مکان پر قبضہ کر لے تو وہ دوسری جگہ پر خاموش بیٹھ جاتا ہے۔ اسکا مالک اگر مارے بھگا دے اور پھر واپس بلائے تو فورا گیا گزرا سب بھلا کر آجاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے