Advertisement

مچھلی، محترم ناظرین آج کی اِس پوسٹ میں مچھلی کے بارے میں کُچھ دلچسپ باتیں


آیئے جانتے ہیں، مچلی پانی میں  پیدا ہونے والا شہور جانور ہے، عربی میں اِس کا واحد سمکہ اور جمع اسماک اور سموک کہتے ہیں،  یہ پانی کا جانور  کثیر الانواع یعنی  بھت ہی قسمیں پائی جاتی ہیں،  ہر قسم کا نام دُنیا  میں الگ الگ بولیوں میں اُس کے بہت سارے الگ الگ  نام پائے جاتے ہیں،  اللہ تعالٰی نے اپنی مخلوق کے ایک ہزار گروہ بنائے جن میں سے  چھ سو پانی میں اور چار سو خشکی میں بسائے، مچلی کی ایک قسم ایسی بھی ہے کہ انسان کی نگاہ اُسکی ابتداء اور انتہا کو نہیں دیکھ سکتی،  اُس کے دراز ہونے کے سبب اور بعض اِس قدر چھوٹی بھی ھیں کہ  انسانی نظر اُس کے ادراک سے  قاصر ہے۔ ان تمام قسموں کی بود و باش پانی کے اندر ہی ہے۔ وہ پانی میں  اِس طرح سانس لیتی ہیں جِس طرح  انسان اور خشکی کے دوسرے جانور  ہوا میں سانس لیتے ہیں۔

 مچھلی اپنے قیامِ زندگی کے لئے ہوا کی محتاج نہیں۔

 اِس کی وجہ یہ ہے کہ  مچھلی از جنس  عالم ارض ہے عالم ھوا سے اِس کا تعلق نہیں، عجائبات مچھلی میں سے ایک عجوبہ یہ ہے کہ جیسے انسان ذیادہ دیر پانی میں نہیں رہ سکتا اگر ره جائے تو اس کا دم گٹنے لگتا ہے، ایسے مچھلی پانی سے باہر نہیں رہ سکتی۔ اگر زیادہ دیر پانی سے باہر رہ گئی تو تڑپ کر مر جائے ۔مچھلی کا معدہ   اُس کے منہ کے قریب ہونے کی وجہ سے سرد مزاج ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ بہت کھاتی ہے۔ مچھلی کی گردن نہیں ہوتی۔ اور اس کے شکم میں ھوا بلکل داخل نہیں ہوتی اور نہ وہ بولتی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ مچھلی کے پھیپھڑے نہیں ہوتے۔ یہ بھی مشہور ہے کہ  گھوڑے کی تلی اور اونٹ کا پتہ اور شُتر مرغ کا گردہ نہیں ھوتا  ۔ بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو کھا جاتی ہے اسی لیے چھوٹی مچھلی  کنارے کے قریب کم پانی میں آجاتی ہے۔ کیوں کہ بڑی مچھلی کم پانی میں نہیں ٹھہر سکتی۔ مچھلی تیز رفتار ہوتی ہے،  جیسا کہ سانپ تیز دوڑتا ہے۔ بعض مچھلیاں نر مادہ کی جفتی سے اور بعض کیچڑ سے پیدا ہوتی ہیں۔ مچھلی کے انڈوں میں   نہ سفیدی ہوتی ہے نہ زردی ہوتی ہے بلکہ محض رنگ  ہوتے ہیں۔ مچھلی میں بعض ایسی قسمیں ہیں جو ہمیشہ ایک ہی جگہ پر رہتی  ہیں اور بعض اوقات بدلنے کے ساتھ ساتھ جگہ بھی بدلتی رہتی ہیں۔

مچھلیوں میں ایک قسم ایسی بھی ہے جو سانپ کی شکل میں ہوتی ہے۔ اُس کو ہمارے ہاں بام مچھلی کہتے ہیں۔

زندہ جزیرہ

 منقول ہے کہ سکندر اعظم کی فوج  ایک دن ایک جگہ سے دوسری جگہ سمندر میں بحری جہاز میں سفر کر رہی تھی  ، شام کے وقت پڑاؤ کے لیئے  اُترنا چاہا تو اُنھیں ایک جزیرہ یعنی خشکی کا ٹکڑا  نظر آیا ، جہاز لنگر انداز ہوا اور  لشکر اُس جزیرے پر اُتر پڑا کھونٹے وغیرہ گاڑنے تک تو خیر رہا مگر جب اُن لوگوں نے کھانا پکانے کے لیئے  جزیرے پر آگ جلائی تو ایک دم اُس جزیرے میں حرکت پیدا ہوئی اور مکمل طور پر پانی میں اُتر گیا،  جس سے بہت سارے آدمی ڈوب گئے۔ وہ جزیرہ در اصل کوئی زمین کا ٹکڑا نہیں تھا بلکہ  سمندر میں پائی جانے والی ایک دیوہیکل مچھلی رارکال تھی۔  اللہ تعالٰی کی قدرت سے یہ مچھلی اِس قدر لمبی چوڑی ہے کہ  جب سطح سمندر پر اُبھر آتی ہے تو  ایک جزیرہ معلوم ہوتی ہے۔

پتہ چلا کہ رارکال مچھلی نہایت سخت جان ہوتی ہے جبھی تو اس کی کھال میں کھونٹے گاڑے گئے تو بھی اِس پر کوئی اثر نہ ہوا مگر جب آگ جلائی گئی تو  اُسے خوب جلن اور گرمی محسوس ہوئی  ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے اس نے  پانی میں ڈبکی لگا دی ۔  جس کی وجہ سے اس زندہ جزیرہ پر  موجود لوگ ڈوب گئے۔

ویل مچھلی

 آج بھی زندہ رہنے والے جانوروں میں ویل مچھلی سب سے بڑا جانور ہے اور ویل مچھلی کی ایک قسم جو بلو ویل کہلاتی ہے وہ سائز اور وزن کے اعتبار سے  ویل مچھلیوں میں سب سے بڑی ھوتی ہے، ایک بلو ویل ایسی بھی پکڑی جا چکی ہے جو کہ ۱۰۸ فٹ لمبی اور ۱۳۱ ٹن وزنی تھی یہ بلو ویل  برفانی سمندروں میں رہتی ہے، تیرتے ہوئے اُس کی رفتار ۲۲.۶۷ میل فی گھنٹہ ہوتی ہے، اور اس رفتار کی وجہ سے اس کی طاقت ۵۲۰ گھوڑوں کی طاقت کے برابر ہوتی ہے، بلو ویل کا بچہ پیدائش کے وقت ۲۵فٹ تک لمبا اور  سات ٹن سے زیادہ وزنی ہوتا ہے،۱۹۳۲سنہ ع میں ۸۹ فٹ لمبی ۱۱۹ ٹن وزنی  ایک بلو ویل مچھلی پکڑی گئی تھی، جِس کی صرف زبان کا وزن تین ہزار کلو گرام تھا، پیارے ناظرین  ایسی مزید دلچسپ پوسٹز پڑھنے کے لیئے 

یہاں کلک کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے