Advertisement

موسم کے بارے میں کُچھ معلومات، محترم ناظرین السلام علیکم آج کی اِس پوسٹ میں آپ موسم کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کریں گے

 


، آیئے جانتے ہیں،  سب سے پہلے انگرزی مہینوں کے نام یاد کر لے نے چاہئیں تاکہ موسم کا کے بارے میں معلومات فراہم کرنا آسان ہو جائے،  لو سنو! انگریزی مہینوں کے نام یہ ہیں، جنوری۔فروری۔مارچ۔ اپریل۔مئی۔جون۔جولائی۔اگست۔ ستمبر۔اکتوبر۔ نومبر۔اور دسمبر۔

جیسے اسلامی سال محرّم سے شروع ہوتا ہے اور ذی الحجہ پر ختم ہوتا ہے ایسے ہی انگرزی سال جنوری سے شروع ہو کر دسمبر پر ختم ہو جاتا ہے۔ 

انگریزی سال میں مہینوں کی تعداد 

اسلامی سال کی طرح انگریزی سال میں بھی بارہ مہینے ہوتے ہیں۔ لیکن مہینے کے دنوں کی تعداد برابر نہیں ہوتی کوئی مہینہ تیس دن کا تو کوئی اکتیس دن کا اور کوئی اٹھائیس کا بھی ہوتا ہے ۔ انگرزیسال میں کل سات مہینے اکتیس دن کے ہوتے ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں۔ جنوری۔ مارچ۔ مئی۔جولائی۔ اگست۔ اکتوبر۔  اور دسمبر۔اور چار مہینے تیس دن کے ہوتے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں  اپریل۔جون۔۔ستمبر۔نومبر۔اب باقی رہا ایک فروری جو اٹھائیس دن کا اور کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔

ہمارے مُلک کے موسم 

ہمارے مُلک میں سال کے اندر کل تین موسم آتے ہیں۔ پہلا موسم سرما کا دوسرا موسم گرما کا اور تیسرا برسات کا۔کسی چیز کے لمبے عرصے کو موسم کہتے ہیں۔ مثلا سرما کا موسم کئی مہینے رہتا ہے تو جتنے مہینے تک سرما کا وقت رہیگا اسکو موسم سرما کہا جائےگا 

کونسا موسم کہاں سے کہاں تک رہتا ہے؟

آئیے جانتے ہیں۔۱۵ اکتوبر سے ۱۵فروری تک موسم سرما رہتا ہے اور ۱۵ فروری سے ۱۵جون تک  گرمی کا زمانہ ہے جس کو موسمِ گرما بھی کہا جاتا ہے۔ پھر ۱۵جون سے ۱۵ اکتوبر تک برسات کا موسم مانا جاتا ہے۔ 

ہندی مہینوں کے نام 

ہندی مہینوں کے نام یہ ہیں۔ چیت۔بیساکھ۔ جیٹھ۔ اسادھ۔ ساون۔ بھادوں ۔کنوار۔کارتک۔اگھن۔پوس۔ ماگھ  پھاگن۔

ہندی سال چیت سے شروع ہو کر پھاگن پر ختم ہو جاتا ہے۔ کارتک مہینے میں جو۔مٹر۔ گیہوں۔چنا وغیرہ بویا جاتا ہے۔اور اسادھ   میں دھان۔مکئی۔کودو۔تل۔باجرہ اور ارہر وغیرہ بویا جاتا ہے۔

مزید پوسٹز پڑھنے کے لئے

یہاں کلک کریں




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے