براعظم کے بارے میں معلومات، پیارے ناظرین السلام علیکم آج کی اِس پوسٹ میں آپ ایک نہایت ہی عمدہ اور انوکھی چیز یعنی بر اعظم کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے انشاء اللہ تعالٰی۔ آیئے جانتے ہیں زمین کے بارے میں تم پہلے سے ہی بہت کچھ جانتے ہوں گے آج ہم آپ کو بر اعظم کے بارے میں مختصر معلومات فراہم کریں گے زمین ایک بہت بڑا لمبا چوڑا گولا جو آسمان کے گولائی کے ٹھیک بیچ میں اللہ کے حکم سے تھما ھوا ہے۔ زمین کے گولے کو چاروں جانب سے سمندر کا پانی گھیرے ہوئے ہے۔ زمین کا صرف چوتھائی حصہ اللہ تعالیٰ نے پانی سے باہر رکھا ہے۔ باقی اس کے تین حصے ہمیشہ سمندر کے پانی میں ڈوبے رہتے ہیں۔
تم اگر كسی گیند کو پانی میں اس طرح ڈبودو کہ اس کا تھوڑا سا حصہ پانی سے باہر رہے اور باقی حصہ پانی کے اندر ہو تو یونھی زمین کے گولے کو بھی سمجھو کہ اس کا تین حصہ پانی میں اور چوتھا حصہ پانی سے باہر ہے۔ مگر فرق یہ کہ گیند کا جتنا حصہ پانی سے باہر رہے گا وہ اکٹھا ایک ہی جگہ رہےگا اور زمین کا کھلا ہوا حصہ ایک جگہ نہیں بلکہ تھوڑا تھوڑا کر کے کئی جگہوں میں ہے۔
اللہ تعالیٰ اگر چاہتا تو زمین کا پُورا حصہ پانی میں ڈوبا رہتا۔لیکن اُس نے اپنی مہربانی سے زمین کو جا بجا پانی سے باہر نکال رکھا ہے۔ تاکہ اس کے کھلے حصوں پر انسان آباد ہو سکے۔ مکان بنا سکے۔ کھیتی کر سکے۔ اور جانوروں کو پال سکے۔ اسی نقطے سے آپ کو اچھی طرح سمجھ میں آ گیا ہوگا کہ زمین کا کُچھ حصہ خشک ہے اور باقی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ خشک حصہ بر اعظم کہلاتا ہے اور تری والے حصے کو بحر اعظم کہتے ہیں۔بر کا معنی: خشکی۔اور اعظم کا معنی: بڑا اور بحر کا معنی: سمندر ۔
بر اعظم کی تعداد
بر اعظم چھ ہیں۔۱. ایشیا۔۲افریقہ۔۳یورپ۔۴ شمالی امریکہ۔۵جنوبی امریکہ۔۶ آسٹریلیا ان میں سب سے چھوٹا آسٹریلیا سب سے بڑا ایشیا ہے۔
ایشیا کے بر اعظم میں آنے والے ممالک
ایشیا کے بر اعظم میں آنے والے ممالک تقریباً چودہ سے زیادہ ممالک ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں۔ عرب۔شام۔يمن۔عراق۔ایران۔ترکی۔افغانستان۔پاکستان۔بھارت۔برما۔لنکا۔تبت۔چین۔ جاپان۔ وغیرہ مُلک آباد ہیں۔
دوسرے نمبر پر آنے والے بر اعظم افریقہ میں کل تقریباً چھ سے زائد ممالک آباد ہیں جن کے نام یہ ہیں۔ مصر۔ سوڈان۔حبشہ۔لیبیا۔ الجیریا۔مراکش۔وغیرہ مُلک آتے ہیں۔ اور تیسرے نمبر پر آنے والے بر اعظم میں تقریباً سات سے زائد ممالک آباد ہیں جن کے نام یہ ہیں۔روس۔یونان۔جرمنی۔ فرانس۔ انگلینڈ۔اٹلی۔اسپین۔وغیرہ ملک آباد ہیں۔اور چوتھے نمبر پر آنے والے بر اعظم امریکہ میں کینیڈا۔متحدہ پیڈو۔ارجنٹائن اور برازیل وغیرہ ملک آباد ہیں۔
بحر اعظم کی تعداد
بحر اعظم کل پانچ ہیں۔۱ بحر اوقیانوس۔۲بحر الکاہل۔۳
بحر منجمد شمالی ۔۴بحر منجمد جنوبی۔ ۵بحر ہند ایشیا سے پچھم میں يورپ اور افریقہ کا بحر اعظم پڑتا ہے جس کو بحر ظلمات بھی کہتے ہیں۔
یہ سمندر تقریباً تین ہزار میل چوڑا ہے۔اس کے پچھمی کنارے پر شمالی اور جنوبی امریکہ ہے۔پھر امریکہ سے پچھم میں ایک دوسرا بڑا سمندر بحر الکاہل ہے جو اوقیانوس سے بھی بڑا ہے۔!
پھر بحر الکاہل سے پچھم ایشیا کا بر اعظم شروع ھوتا ہے
پیارے ناظرین. ایسے ہی معلوماتی مزید پوسٹز پڑھنے کے لیئے آپ ہمارے بلاگ کی وزٹ کریں


0 تبصرے
Thanks for feedback